اسحاق ڈار  کی سیکرٹری جنرلOIC اور مصری وزیر خارجہ سے ملاقات،مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

Mar 08, 2025 | 22:57:PM

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  کی سیکرٹری جنرل او  آئی سی اور  مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، انہوں نےدونوں رہنمائوں  سے  مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ سے ملاقات کی۔یہ ملاقات جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی, دونوں رہنمائوں نے مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے امت کے لیے متفقہ آواز کے حصول کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر او آئی سی کے قابل تعریف کردار پر زور دیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدلعطی سے بھی ملاقات کی,  جدہ میں منعقدہ اسلامی ممالک کی تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا, فریقین نے غزہ کی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا, انہوں نے اپنے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا, فریقین نے عوام سے عوام کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق کیا,انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:30 کروڑ روپے زکواۃ کی تقسیم پر  1 ارب 60 کروڑ  کا خرچہ،محکمہ ختم کرتا ہوں، سرفراز بگٹی

مزیدخبریں