(طیب سیف)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بانی چیئرمین ہمارا لیڈر ہے ، وہ کہیں گے تو استعفیٰ بھی دے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ میری شیر افضل مروت سے کوئی لڑائی نہیں، شیرافضل مروت کا نام میں نے ہی دیا تھا،ان کا کہناتھا کہ بانی چیئرمین تک میری رسائی نہیں ہے، ان سے ملاقات کرکے ضرور پوچھے کہ شیرافضل مروت کا نام کیوں واپس لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر سزا کیخلاف اپیلیں؛ جسٹس گل حسن اورنگزیب کے تیکھے سوالات،ایف آئی اے پراسیکیوٹر مشکل میں پھنس گئے