(24 نیوز)ڈالر کی اُران کے بعد سونے نے بھی تیور دیکھانا شروع کر دیئے ۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے،دوسری جانب ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1968 ڈالر برقرار ہے،واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی