اوگرا نے قدرتی گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قدرتی گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق یکم نومبر 2023 سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے سرکاری گزٹ میں اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور اسے اوگرا کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 7(1)، 8(3) اور 21(2)(ایچ) کے تحت اوگرا کو کٹیگری کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز دی تھی۔
وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سماجی و اقتصادی ایجنڈے اور سیکٹرل پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قدرتی گیس کے مختلف زمروں کے صارفین کے لئے فروخت کی قیمتوں کا تعین کرے ، کراس سبسڈی اور گیس ڈویلپمنٹ سرچارج میں ایڈجسٹمنٹ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر18 سالہ لڑکے کی دہری عمر کی لڑکی سے شادی کے چرچے