لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی 

Nov 08, 2023 | 23:09:PM

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 13 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،جسٹس شجاعت علی خان 20 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ سے متاثرہ شہروں میں 10 نومبر کو بینک برانچز بند رہیںگی

مزیدخبریں