عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

Nov 08, 2024 | 11:03:AM
عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کیلئے ضروری ہے، غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی، تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔

دوران بریفنگ ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’پاکستان میں لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے‘۔جس پر ترجمان نے کہا وہ کسی بھی طرح انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کریں گے، ایک اور سوال کے جواب میں کہا مختص کی گئی رقم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوا۔۔۔؟،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑا فیصلہ کر لیا