(24نیوز) ایک روزکمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے اضافہ ہوگیا.
سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2لاکھ 78ہزار800روپے ہو گئی جبکہ10گرام سونا 1715روپے مہنگا ہو کر 2لاکھ 39ہزار 26روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا
گزشتہ روز پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے تک کی کمی ہو ئی تھی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار800 روپے کا ہوگیا تھا۔