(وسیم شہزاد)شہر ملتان فضائی آلودگی میں پہلے نمبر آ گیا ، شہر میں حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس 1580 پوائنٹس تک پہنچ گیا ،ضلعی انتظامیہ نے رات 8 بجے مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں سموگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایئر کوالٹی انڈیکس 1580 پوائنٹس تک پہنچ گیا،جس سے پاکستان بھر میں ملتان کا فضائی آلودگی میں پہلا نمبر ہے،شہر میں دن بدن درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، سردی کی آمد کے ساتھ ہی سموگ کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تک جانے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:صدر کا ہر شہری کو 1 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان