(24نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 74 پیسے ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی