عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

Nov 08, 2024 | 22:37:PM
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: خام تیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت 2ڈالر9سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 73.54ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.10فیصد کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 24سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 70.12ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی