اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ 4 قراردادیں منظور

Nov 08, 2024 | 23:58:PM
اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ 4 قراردادیں منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ(یو این)  میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ 4 قراردادیں منظور ہوگئیں۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی 4 قراردادیں منظور کیں،اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرار داد منظور کی،  پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو پانے کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔

ترجمان کے مطابق غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا دھمکی کیخلاف مؤثر بین الاقوامی اقدامات کی تکمیل کی قرارداد بھی منظور کی گئی، اس قرارداد کو بھی پاکستان نے پیش کیا تھا جس کو منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ