پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،100انڈیکس 86ہزار کی سطح عبور کرگیا

گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا

Oct 08, 2024 | 10:20:AM

(آئمہ خان)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج 86 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے۔جہاں100انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھکر86410 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا ۔کاروبار کا اختتام مثبت پوائنٹس کے ساتھ ہوا تھا۔

ضرورپڑھیں:ڈالر انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں