اسلام آباد : احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنیوالے افغان بلوائیوں کے ہوشربا انکشافات
پی ٹی آئی نے دو ہزار روپے یومیہ دے کردھرنے میں توڑ پھوڑکا کہا:خیال گل،پیسے تونہیں ملے جیل مل گئی :مولا داد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنیوالے افغان بلوائیوں کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ،پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے پی ٹی آئی کے شر پسند افغان بلوائیوں نے انتشار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی تمام حدیں پار کردیں۔انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
گرفتار افغان شرپسند کا کہنا ہے کہ میرا نام خیال گل ہے میرا تعلق افغانستان سے ہے،پی ٹی آئی نے دو ہزار روپے یومیہ دے کردھرنے میں توڑ پھوڑکا کہا ،پی ٹی آئی قیادت بھاگ گئی، ہمیں پولیس نے پکڑ لیا ہے،پی ٹی آئی کے بہکاوے میں آنے پر میں شرمندہ ہوں، مجھے پیسےملے اور نہ ہی لانے والے نظر آئے ۔
شرپسند مولا داد نےکہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی ہدایات دیں،پیسے تو ملے نہیں حوالات بند ہو گئے ہیں،ہماری اپنے افغانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہ کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایس سی او کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، محسن نقوی
ایک اور گرفتار شرپسند نےکہا کہ میرا نام عبدالرحمن ہے ، میرا تعلق افغانستان سے ہے اور میں پشاور میں مزدوری کرتا ہوں،میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کیلئے حلال روزی کماتا ہوں، مگر پی ٹی آئی جیسی شرپسند جماعت چاہتی ہے کہ ہم انکے دھرنوں میں شامل ہوں۔
دوسری طرف شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔