(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 12واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمران صفدر کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 11 اکتوبر کو پرنسپل سیٹ پر مختلف اہم مقدمات کی سماعت ہو گی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، جسٹس جواد حسن، اور جسٹس محمد امجد رفیق سمیت دیگر معزز ججز 11 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔
مزید برآں، جسٹس چوہدری عبدالعزیز 14 اکتوبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے اور جسٹس انوار حسین بھی 11 اکتوبر کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کا کیس، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
واضح رہے کہ یہ ترمیمی روسٹر چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے تاکہ مقدمات کی سماعت میں تیزی اور شفافیت لائی جا سکے۔