پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی؟ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت، الیکشن کمیشن نے معاملے پر جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس آئندہ ایک یا دو روز میں منعقد ہوگا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خط پر بھی غور کیا جائے گا، سپیکر نے اپنے خط میں مخصوص نشستوں کی فوری الاٹمنٹ کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی اور معاملے کو جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جو پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے صورتحال کو واضح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وراثت میں خواتین کا حق، بے بنیاد مقدمہ کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم
خیال رہے کہ یہ اجلاس پارلیمانی قانون سازی کے تحت نئی ترامیم کے نفاذ کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گا۔