اسلام آباد میں احتجاج: پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کیخلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری

Oct 08, 2024 | 18:57:PM

(طیب سیف) تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج کے دوران وفاقی پولیس کا بڑا ایکشن، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 21 مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے یہ تفصیلات وزارت داخلہ کو فراہم کر دیں۔

مقدمات 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے درمیان درج کیے گئے، جن میں 4 مقدمات تھانہ کوہسار، 3 سیکرٹریٹ، 2 تھانہ نون اور 2 آبپارہ میں شامل ہیں، مزید برآں، مارگلہ، آئی نائن، اور کراچی کمپنی میں ایک ایک مقدمہ درج ہوا، جبکہ رمنا، گولڑہ، بہارہ کہو، ترنول، سمبل، کورال، اور شالیمار میں بھی ایک ایک ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

گرفتاریوں کی تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار میں 133 افراد، آبپارہ میں 71، اور ترنول میں 31 افراد گرفتار کیے گئے، دیگر تھانوں میں بھی متعدد گرفتاریاں ہوئیں جن میں شالیمار، کورال، اور سمبل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی کے اسمبلی اکھاڑے میں تبدیل ،اپوزیشن ارکان نے حکومتی رکن کی دھلائی کر دی

واضح رہے کہ ان کارروائیوں کے دوران وفاقی پولیس اور پی ٹی آئی مظاہرین کے درمیان متعدد مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں