پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے3 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) خیبر پختونخوا (کے پی کے) اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 افرادکو گرفتار کر لیا گیا ۔
حکومتی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے،صوبائی اراکین کی لڑائی میں ان کے حمایتی کود پڑے جس سے اسمبلی اکھاڑہ بن گئی ، دونوں جانب سے گالم گلوچ، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، بعد ازاں،ہنگامہ آرائی کرنے والے غیر متعلقہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ہونے والے تینوں افراد ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھی بتائے جاتے ہیں ،تینوں افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گئی