انتخابات ایکٹ کےنفاذ میں تاخیر نا قابلِ قبول،سپیکر پنجاب اسمبلی کا ای سی پی کو دوسرا خط

Oct 08, 2024 | 19:30:PM

  (راو دشاد)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) سے انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔

منگل کو  سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھا گیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ کے لئے فوری کارروائی کی جائے،سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے لکھا گیا کہ پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، انتخابات ایکٹ 2024 پر عملدرآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے،ملک احمد خان نے خط میں لکھا کہ انتخابات ایکٹ پر فوری عملدرآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے اور انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے خط لکھا گیا تھا۔ 

  یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ: بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

مزیدخبریں