شانگلہ کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج

Oct 08, 2024 | 20:34:PM

(طفیل احمد ) خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، بجلی کی سپلائی  بھی معطل ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری اور مضافاتی علاقوں میں حالیہ شدیدژالہ باری نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے،شدید ژالہ باری  کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ،برفباری سے  فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہےاور سڑکوں پر ژالہ باری کے باعث چلنا مشکل ہو گیا ہے، مسلسل 3 گھنٹوں تک جاری رہنے والے ژالہ باری نے پورے علاقے میں سفید چادر بچھا دی، منظر سے ایسے محسوس ہونے لگا جیسا برفباری ہوئی ہو۔

 دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے اور مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے موسم پہلے ہی معتدل ہوچکا تھا تاہم حالیہ ژالہ باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےاور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہونے سے مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گئی

مزیدخبریں