جماعت اسلامی کا صوبائی امراء کے ناموں کا اعلان

Oct 08, 2024 | 23:28:PM

(حسن علی) جماعت اسلامی نے صوبائی امراء کا استصواب مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت مختلف صوبوں کے لیے نئی قیادت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آراء اور مشاورت کی روشنی میں تقرر کیا ہے، جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق صوبائی امراء کی مدت تین سال ہو گی، صوبائی امراء کی یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2027 تک تقریری کی گئی ہے۔ 

جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے لیے محمد جاوید قصوری، جنوبی پنجاب کے لیے راؤ ظفر اقبال، شمالی پنجاب کے لیے ڈاکٹر طارق سلیم، بلوچستان کے لیے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، خیبر پختونخوا کے لیے پروفیسر محمد ابراہیم، اور صوبہ سندھ کے لیے کاشف سعید شیخ کو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم ضلع میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے اراکین دستور کے مطابق ہر سطح کی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں، انتخابات میں 46 ہزار سے زائد اراکین نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا جن میں کم و بیش 7 ہزار خواتین اراکین بھی شامل تھیں، جو جماعت اسلامی کی قیادت میں خواتین کی شمولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ انتخاب جماعت اسلامی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو نئی قیادت کے ساتھ مستقبل کی طرف گامزن ہو گی۔

مزیدخبریں