پیر محل:17 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جھنگ کے شہر شورکوٹ میں اقراء نامی 17 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی۔
پیر محل کی رہائشی اقراء کا طبی مسائل پر چیک اپ کروایا گیا، ضروری سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے اقراء کو لڑکا ڈیکلیئر کر دیا،17سالہ اقراء کو طبی مسائل کے باعث ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا،پروفیسرڈاکٹر محمد سہیل کہتے ہیں اقراء پیدائش کے وقت ہی لڑکا تھا، گھر میں پیدائش ہونے کی وجہ سے پتا نہ چل سکا،میڈیکل کی زبان میں اس معاملے کو’’ جینڈر رسائن‘‘ کہا جاتا ہے۔
اہلخانہ نے اقراء کا نیا نام ہمدان رکھا ہے،ہمدان کا کہنا ہے اپنے رب کا شکر گزار ہوں اور طبی ماہرین کا احسان مند ہوں اعلی تعلیم کےبعد ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔
ہمدان کےوالد حنیف نے کہا پہلے میرے2بیٹے تھے اب3بیٹے ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ریسلر نے الیکشن میں بی جے پی کو شکست دیدی