خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین پر کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پہ پابندی لگا دی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم تنظیموں، بالخصوص کالعدم پی ٹی ایم کے جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کے پروگرام یا سرگرمی میں کسی بھی شکل میں شرکت، چاہے مالی ہو یا جسمانی، غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابو سر ٹاپ اور ناران کاغان جانے والے ہوشیار
حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔