سٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آبادمیں دوروزہ جوہری عدم پھیلاؤکانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) آئی ایس پی آرکے مطابق سٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آبادمیں دوروزہ ایٹمی عدم پھیلاؤ(نیوکلئیر نان پرولیفریشن)کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق اسلام آباد کے سٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دنیا بھرکے سکالرزاورممتازماہرین کی شرکت کی، کانفرنس کا مقصد عالمی سٹریٹجک مسائل پرتعمیری مکالمےاورپاکستان کی پالیسی کافروغ تھا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس میں،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،کانفرنس میں پاکستان کےممتازپالیسی سازوں نےکلیدی خطابات کئے،کانفرنس نےایٹمی عدم پھیلاؤکی کوششوں کیلئے پاکستان کےعزم کوتقویت بخشی ہے،علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی کیلئے سٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پربھی زوردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا مبینہ اغواء ، گتھی سلجھ گئی