عراق: آسمان پر تیز اور چمکدار روشنی، محکمہ موسمیات نے معمہ حل کر دیا

Sep 08, 2024 | 08:58:AM

(ویب ڈیسک) عراق کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز آسمان پر تیز اور چمکدار جو روشنی دیکھی گئی وہ دراصل ایک شہاب ٓثاقب کی تھی جو زمین پر گرا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز عراق کے آسمان پر شہریوں نے تیز روشنی دیکھی تھی، جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔شام میں بھی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے آسمان میں ایک تیز روشن روشنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

 عراقی محکمہ موسمیات نے ہفتے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز عراق کے آسمان میں دیکھی جانے والی روشنی فضا میں جلنے والے شہاب ثاقب کا نتیجہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طاقتور طوفان "یاگی" چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ روشنی فضا میں ایک شہاب ثاقب کے جلنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی اور اس شہاب ثاقب کے جلنے کی وجہ سے کوئی زلزلہ نہیں آئے گا۔

 اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلوں اور شہاب ثاقب کے جلنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں