لکی مروت: نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی قتل

Sep 08, 2024 | 10:21:AM
لکی مروت: نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عبدالقیوم وزیر)لکی مروت میں نا معلوم افراد  نے  فائرنگ  کر کے ایس ایچ او کے دو بھائیوں کو قتل کردیا  جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے  علاقے اباخیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شفقت آللہ کے دو بھائی جاں بحق ہو گئے، ایس ایچ او شفقت اللہ کے جاں بحق بھائیوں کے نام صفی اللہ اور نوید اللہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق  دونوں بھائیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی  جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے موقع واردات کے شواہد  اکھٹے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : خطرناک طوفان نے تباہی مچادی