نوجوان کی آنکھوں سے بہتے" خون کے آنسو" ڈاکٹرز بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے

Sep 08, 2024 | 11:16:AM

(ویب ڈیسک) کسی کی آنکھوں سے آنسوؤں کے بجائے خون آنا یقیناً انتہائی خوفناک اور تشویشنا ک ہے،  جو کسی کو بھی خوف  میں مبتلا کر دے گا۔

حال ہی میں ایک ایسا کیس سامنے آیا جب ایک نوجوان کی آنکھوں سے خون نکلتا دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیرت میں مبتلا رہ گئے۔

 بھارتی نوجوان کی آنکھوں سے خون بہتا دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیرتوں میں ڈوب گئے، اس پراسرار مرض میں مبتلا نوجوان کو اندرونی طور پر کسی قسم کا کوئی مسئلہ بھی درپیش نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور کا رہائشی نوجوان خون کے آنسو نکلنے کے پُراسرار مرض کے علاج کیلئے معالج کے پاس پہنچا ابتدائی ٹیسٹوں میں کسی قسم کی خرابی نہ ہونے کے باوجود ہونے والی اس کیفیت نے ڈاکٹروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈیرھ ماہ میں نوجوان کی آنکھوں سے بہنے والے خون کے آنسوؤں کے تسلسل اور گاڑھے پن میں اضافہ ہوا ہے اس کی یہ حالت اس وقت زیادہ سنگین ہوجاتی ہے جب وہ رفع حاجت کے لیے جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نزلے  زکام سے  پریشان بچوں   کیلئےآسان نسخہ

برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے) کیس رپورٹس میں شائع ہونے والے مقالے میں اس تشویش ناک مرض کے حوالے سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے.

ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ خون کے یہ آنسو بغیر کسی درد کے رواں تھے لیکن "رفتہ رفتہ ان کی بہنے اور گاڑھے پن میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا, نوعمر لڑکے کو سب سے پہلے دائیں آنکھ اور ناک کے دائیں نتھنے سے خون بہنے کی شکایت ہوئی تھی جو بڑھتی چلی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی ٹیسٹوں میں کوئی خاص غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اسے کسی قسم کی بیماری یا اندورنی طور پر کوئی نقص کا گمان ہوا اور نہ ہی جسم کے کسی اور حصے سے خون جاری ہوتا ہے۔

بعد ازاں نیورو ریڈیولوجسٹ سے معائنہ کرانے کے بعد نوجوان میں "کنجنکٹیول مائیکرو آرٹیریووینس میل فارمیشن" کی تشخیص ہوئی۔

جانز ہاپکنز میڈیسن کے مطابق مریض کی یہ کیفیت اس وقت ہوتی ہیں جب جسم میں خون کی شریانوں کا ایک گروپ غلط طریقے سے بنتا ہے جس کی وجہ سے شریانیں اور رگیں ایک غیر معمولی الجھاؤ پیدا کرتی ہیں، جو عموماً پیدائش سے پہلے یا فوراً بعد میں ہوتا ہے۔

مزیدخبریں