شکارپور: پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچانے پر 1000روپے رشوت مانگ لی

Sep 08, 2024 | 11:36:AM

(عبدالجبار ابڑو)شکارپور پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچانے کے ایک ہزار روپے رشوت مانگ لی، نوجوان نے واردات کی کہانی سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور ڈکھن تھانے کی حدود گاؤں علی خان کے قریب نامعلوممسلحہ افراد نے اسلحہ کے زور پر مقصود نامی شہری سے نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر مسلحہ افراد  نے  فائرنگ کر کے نوجوان کو  زخمی کردیا۔

 جس کے بعد پولیس والا اسے قریبی ہسپتال پہنچنے پر رشوت مانگنے لگ گیا، زخمی نوجوان نے پولیس کی اس حرکت کے بعد اپنی کہانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

زخمی نوجوان نے ویڈیو میں بتایا کہ  کام سے فارغ ہوکر گھر جارہا تھا کے موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلحہ افراد نے لوٹ مار کی مزاحمت پر زخمی کردیا، بروقت پولیس کو اطلاع دی پولیس والا ہسپتال لے جانے کے لیے ایک ہزار مانگ رہا ہے، اس کا کہنا تھا کہ نقدی لٹیرے لوٹ کرلے گئے اب پولیس والوں کو کیا دوں۔
زخمی نوجوان کا مزید کہنا تھاکہ معلوم نہیں یہ ایس ایچ او ہے یا ہیڈ کانسٹیبل مگر پولیس والا ہے جو پیسوں کا مطالبہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی قتل

زخمی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس یس پی شکارپور شاہزیب چاچر  نے نوٹس لے لیا اور زخمی نوجوان کو  ہسپتال پہنچانے کے لیے رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار ریاض بھٹو کو معطل کردیا ۔

 ایس ایس پی شاہزیب چاچر نے کہا کہ ڈی ایس پی گڑھی یاسین رانا نصر اللہ سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ، اے ایس پی سی منیب احمد کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہیں جبکہ  رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار ریاض بھٹو کو معطل ،روٹ اور کلوز پولیس لائن کردیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں