طالبان کی پاک افغان سرحد پر فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب،8دہشتگرد ہلاک،16زخمی

Sep 08, 2024 | 19:26:PM
طالبان کی پاک افغان سرحد پر فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب،8دہشتگرد ہلاک،16زخمی
کیپشن: پاک افغان سرحد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی،پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات  ہیں،اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ16  زخمی کر دیئے گئے ،ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار کو لائیو کنسرٹ کے دوران منہ پر جوتا پڑگیا