لوگ میرے لئے پاگل ہوں، مجھے بھی شاہ رخ خان جیسی شہرت چاہیے: عرفی جاوید

Sep 08, 2024 | 19:57:PM
لوگ میرے لئے پاگل ہوں، مجھے بھی شاہ رخ خان جیسی شہرت چاہیے: عرفی جاوید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بولڈ اور عجیب و غریب لباس زیب تن کرنے والی بھارتی متنازع اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جیسی مقبولیت پانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان وہ اداکار ہیں جنہیں کبھی بھی اپنی فلم کی تشہیر نہیں کرنی پڑتی، اس کے باوجود ان کی فلم ایک ہزار کروڑ روپے کما لیتی ہے۔

اداکارہ نے کہا شاہ رخ خان بینچ مارک ہے، ان کا نام ہی کافی ہے، وہ نا ایونٹ کرتے ہیں اور نہ ہی تشہیر کرتے ہیں، بس خود بخود ان کی فلمیں کمائی کرنے لگتی ہیں جس کی وجہ ان کی شہرت ہے، میری نظر میں مقبولیت اسی کا نام ہے جو کہ شاہ رخ خان کو ملی ہوئی ہے، ان کی فلمیں دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں روپے کمانے لگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’عشق تیرا توبہ توبہ‘ کے گلوکار کو لائیو کنسرٹ کے دوران منہ پر جوتا پڑگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر اداکار کو شاہ رخ خان جیسی مقبولیت سے نیچے بات ہی نہیں کرنی چاہیے اور ہر کسی کو ایسی ہی شہرت چاہیے ہوتی ہے، شاہ رخ کی مقبولیت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ ان کے لیے کتنے پاگل ہوتے ہیں اور مجھے بھی ان جیسی ہی شہرت چاہیے۔