عید کی خوشی میں حکومت کا بجلی بلوں پر بڑا ریلیف دینے کا اعلان

Apr 09, 2024 | 12:44:PM
 عید کی خوشی میں حکومت کا بجلی بلوں پر بڑا ریلیف دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  پر ریلیف کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی ہوگی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے ایک پیسہ یونٹ سےکم ہوکر4 روپے 92 پیسےتعین ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ٹیکس بار کاسیلز ٹیکس ریٹرن کروانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ