فیصل واؤڈا اور مولانا عبدالواسع نے بطور سینیٹر حلف نہ اٹھایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آج ایوانِ بالا سینیٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا۔
آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واؤڈا اور جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالواسع نے حلف نہیں اٹھایا۔
نو منتخب سینیٹرز سے پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے حلف لیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اورمسلم لیگ ن کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے،یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان ناصر کے مقابلے میں کسی امیدوار نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان ناصر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے دوپہر ساڑھے 12 بجے حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی خوشی میں حکومت کا بجلی بلوں پر بڑا ریلیف دینے کا اعلان