نماز میں اگر غلطی یا بھول چوک ہو جائےتو ’’سجدہ سہو‘ کیسے ادا کریں

Apr 09, 2024 | 14:33:PM
نماز میں اگر غلطی یا بھول چوک ہو جائےتو ’’سجدہ سہو‘ کیسے ادا کریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) سجدہ سہو ایسے دو سجدوں کو کہتے ہیں جنہیں ایک نمازی بھول چوک کی وجہ سے اپنی نماز میں پیدا ہونے والے خلل کو پورا کرنے (نقص کی تلافی) کے لیے کرتا ہے۔

سجدہ سہو مندرجہ ذیل کسی بھی وجہ سے کرنا لازمی ہوجاتا ہے ۔

1۔زیادتی 

2۔کمی
3۔شک
سجدۂ سہو کا طریقہ:
سجدۂ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہِ آخیرہ میں تشہد ( پوری التحیات) پڑھنے کے بعد صرف ایک طرف سلام پھیر کر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے میں چلا جائے اور نماز کے سجدے کی طرح تین بار سجدہ کی تسبیح پڑھے پھر تکبیر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور اطمینان سے سیدھا بیٹھنے کے بعد پھر تکبیر کہتا ہوا دوسرے سجدے میں جائے اور اسی طرح سجدے کرے پھر تکبیر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور بیٹھ کر پھر سے تشہد (پوری التحیات) پڑھے اور درود شریف و دعا پڑھ کر نماز ختم کرنے کے لیے دونوں طرف کا سلام پھیر دے۔

اس سجدے میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جب غلطی ہو جا ئے تو تسلیم کریں اور جھک جائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کی دعا