شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے؟ نجومی نے "منّت" چھوڑنے کی وجہ بتا دی

Apr 09, 2025 | 15:03:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت اپناگھر"منت" چھوڑا ہے جس کے بعد سے وہ سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں، ان کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود"پوجا کاسا"اپارٹمنٹس ہیں۔

شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے"منت" میں رہائش پذیر ہیں،لیکن مئی سے "منت" کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہواہے۔

اب صحافی سدھارتھ کنن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ نجومی گیتانجلی سکسینہ سے انٹرویو کر رہے ہیں جس میں انہوں نے ان سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا کہ شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے ہیں؟ 

اس بارے میں بات کرتے ہوئے، نجومی نے اداکار کی تاریخ پیدائش کا تجزیہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اداکار کو اپنے کام کا جنون ہے، ٹیرو کارڈ ریڈر نے دعویٰ کیا کہ اداکار کو درحقیقت مالی مسائل کا سامنا ہے، اور اس کی وجہ شاید اداکار قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں، میرے کارڈز کے مطابق مالی مسائل زیادہ ہیں اور  شاہ رخ خان دیوالیہ ہوگئے ہیں۔

خاتون نجومی کے مطابق شاہ رخ خان ان مسائل سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:"کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی" سیزن 2:سمرتی ایرانی کی واپسی،تصدیق ہوگئی

نجومی نے مزید دعویٰ کیا کہ یہی وقت ہے جب شاہ رخ کو وہاں سے آگے بڑھنا چاہیے جہاں ابھی اس وقت وہ ہیں۔

اداکار کے مستقبل کے منصوبوں اور فلموں کے بارے میں پوچھے جانے پر نجومی نے دعویٰ کیا کہ فلمیں تب ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی جب وہ اگست 2025 کے بعد ریلیز ہوں گی۔

مزیدخبریں