کیا گپی گریوال نے قیصرپیااور نسیم وکی کا نمبربلاک کیا ہواہے؟

Apr 09, 2025 | 16:05:PM

(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین قیصر پیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار گپی گریوال نے میرا اور نسیم وکی کا نمبر بلاک کیا ہوا ہے۔

قیصر پیا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

قیصر پیا نے بتایا کہ ہم بھارت میں ایک پنجابی فلم "پھٹے دیندے چَک پنجابی" میں کام کرنے کے بعد پاکستان واپس آئے تھے، یہ فلم ریلیز نہیں ہو سکی کیونکہ اس فلم میں بھارتی اداکار گپی گریوال بھی تھے اور ان کی شاید کسی سے کوئی لڑائی ہو گئی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے گپی گریوال کے ساتھ کافی اچھے تعلقات قائم ہو گئے تھے،انہوں نے مجھے سے کہا کہ میں بہت اچھا فنکار ہوں اور نسیم وکی کے بارے میں بھی کہا کہ وہ میرے استاد ہیں کیونکہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

قیصرپیا نے بتایا کہ جب ہم واپس آئے تو میں گپی گریوال کو کال کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو میرا ان سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا پھر میں نے افتخار ٹھاکر سے ان کا نمبر مانگا تو جو نمبرانہوں نے مجھے دیا وہ وہی نمبر تھا جس پر میں ان سے پہلے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر چُکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد چائے والا کاشناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

معروف کامیڈین نے بتایا کہ میں نے نسیم وکی کو رابطہ کرنے کو کہا تو ان کا بھی گپی گریوال سے رابطہ نہیں ہو سکا، جب نسیم وکی کا بھی گپی گریوال سے رابطہ نہیں ہوا تو پھر ہم نے نوٹ کیا کہ ہم دونوں کے پاس ان کی ڈی پی شو نہیں ہو رہی تھی لیکن افتحار ٹھاکر کے پاس ان کی ڈی پی شو ہو رہی ہے، یعنی انہوں نے ہمارا نمبر بلاک کیا ہوا ہے۔

قیصر پیا نے یہ بھی بتایا کہ مجھے آج تک یہ پتہ نہیں چلا کہ گپی گریوال نے  ہمارا نمبر کیوں بلاک کیا ہے؟

مزیدخبریں