لاہور ہائیکورٹ:اخراج مقدمہ کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد کی سرزنش

Apr 09, 2025 | 18:21:PM
لاہور ہائیکورٹ:اخراج مقدمہ کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد کی سرزنش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی اخراج مقدمہ کے  متعلق  درخواست پر  مقدمہ کا چالان بروقت جمع نہ کروانے پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر پر اظہار ناراضگی کیا ،  عدالت نے ریمارکس دئیے صاحبزادہ بلال عمر اچھے افسر ہیں ، لیکن انکی تعیناتی کے دوران سپریم کورٹ  احکامات کی  دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، عدالت نے آئندہ سماعت پر سی پی او سے وضاحت طلب کرلی ۔

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس فاروق حیدر نے ملزم عثمان سیف  کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شاہد نواب چیمہ کے ہمراہ پیش ہوئے ، جسٹس فاروق حیدر نے سی پی او اے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ایس ایچ او کیوں نہیں آئے، سی پی او نے جواب دیا وہ کسی ایک اور کیس میں گزشتہ روز معطل ہوچکے ہیں،  جسٹس فاروق حیدر نے سی پی او فیصل آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مقدمہ درج ہونے کے بعد چودہ روز میں چالان پیش ہونا تھا ،عدالت آپ کے موجودہ جواب سے مطمئن نہیں ،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا معاملہ ہے، یہ فرائض ہیں ، ہم اور آپ سب اللہ تعالیٰ کو جواب دیں، جسٹس فاروق حیدر  نے سی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید ریمارکس دئیے  سپریم کورٹ کے احکامات پر کیا جواب دیں  گے، آپ اور آپ کے ماتحت کیا کر رہے ہیں ، قانون کی پاسداری آپ کے سامنے نہیں ہوئی اور اس پر آپ کیا کہیں گے، کس کس کی ذمہ داری تھی ، کون کون قصور وار ہے، اس کا جواب آئندہ سماعت پر دیں ، آپ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوکر وضاحت پیش کریں ،جو بھی  جواب دینا چاہیں وہ آپ کا حق ہے، اس لئے آپ کو بلوایا ، ہم تفتیش میں مداخلت نہیں کرسکتے ، لیکن عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروانا آتا ہے،اگر سپریم کورٹ کے آرڈرز کا نفاذ نہیں ہوگا تو اپ اس کے جوابدہ ہیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا بڑا اضافہ