گزشتہ 3سال میں سرکاری اور نجی ٹیکس  دہندگان نے کتنا ٹیکس جمع کرایا؟تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

Apr 09, 2025 | 18:36:PM
گزشتہ 3سال میں سرکاری اور نجی ٹیکس  دہندگان نے کتنا ٹیکس جمع کرایا؟تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
کیپشن: قومی اسمبلی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سرکاری اور نجی ٹیکس دہندگان کی گزشتہ تین سال کی تفصیلات  اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا،اجلاس  میں سینیٹر تاج حیدر کیلئے دعائے مغفرت  کی گئی ،رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے دعا کرائی۔

سرکاری اور نجی ٹیکس دہندگان کی گزشتہ تین سال کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، وزارت خزانہ نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کل 52 لاکھ 56 ہزار 34  سرکاری اور نجی تنخواہ دار افراد نے ٹیکس جمع کرایا،گزشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری اور نجی تنخواہ دار افراد نے کل 820 ارب روپے ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا ، گزشتہ تین سال میں ملک بھر میں کل ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد کاروباری افراد اور کمپنیاں ٹیکس دہندگان کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

دریں اثناپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں،وزارت تجارت کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سال 2023- 24 کے دوران تجارتی حجم 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا، پاکستان اور  سعودی عرب کے درمیان تین سال کے دوران برآمدات کا حجم 698 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،وزارت تجارت کا مزید کہناتھا کہ مئی تا نومبر 2024 کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے درمیان 34 ایم او یوز پر دستخط ہوئے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 10 ایم او یوز پر کام جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:قیمت پھر بلندیوں پر، سونا خریدنا خواب بن گیا