سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے بیرک گولڈ کے صدر کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجازسے بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک بسترو نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوہر اعجاز نے کہاکہ پاکستان میں معدنی وسائل میں غیرملکی سرمایہ کاری انتہائی اہم ہے،بیرک گولڈ سمیت دیگرغیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کررہی ہیں،بیرک گولڈ ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
سابق نگراں وزیر تجارت کاکہناتھا کہ پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹرغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ملک ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں صنعتوں کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔
بیرک گولڈ کے صدرڈینس مارک بسترو نے کہاکہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:قیمت پھر بلندیوں پر ، سونا خریدنا خواب بن گیا