آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات،معدنیات سے متعلق پاکستانی پالیسی پر اعتماد کااظہار

Apr 09, 2025 | 19:13:PM
آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات،معدنیات سے متعلق پاکستانی پالیسی پر اعتماد کااظہار
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وفد ملاقات کررہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،امریکی وفد کی قیادت ایرک مائر نے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات معدنی سرمایہ کاری فورم کے پس منظر میں ہوئی،امریکی وفد نے معدنیات سے متعلق پاکستانی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا،ملاقات میں پاکستان میں معدنی شعبے کی ترقی کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کو مثبت قرار دیا،دونوں اطراف نے عالمی حالات اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں باہمی تعلقات کی بہتری پر اعتماد کا اظہارکیاگیا،ملاقات میں حکومتی، عوامی اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:دسمبر2024تافروری 2025؛پاکستان کے قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش