چیئرمین شپ چھوڑ دوں تو تنقید نہیں ہوگی، پارٹی کو جوڑنا چاہتا ہوں،چاہے عہدہ چھوڑنا پڑے،بیرسٹر گوہر

Apr 09, 2025 | 20:56:PM

(طیب سیف) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی پارٹی کو جوڑنا چاہتا ہوں،چاہے مجھے عہدہ چھوڑنا پڑے ،چیئرمین نے کہا کہ چیئرمین شپ چھوڑ دوں تو میرے اوپر تنقید نہیں ہوگی۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی چیئرمین شپ میرے پاس امانت ہے، یہ عہدہ میرے پاس ڈیڑھ سال ہے، جو میرے لیے اعزاز ہے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کو جوڑنا چاہتا ہوں، چاہے مجھے عہدہ چھوڑنا پڑے، میں منظور نظر لفظ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہوں۔

 بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ علی ظفر ایماندار آدمی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو سب پر اعتماد ہے، چیئرمین بنا تو اسلام آباد پولیس نے پروٹوکول کا کہا مگر میں نے انکار کیا،اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چیئرمین بننے کے بعد کہا آپ کی گاڑی اندر آئے گی، لیکن میری گاڑی کبھی اڈیالہ جیل کے اندر نہیں گئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک نام ہونے کی وجہ سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، کسی چیز پر ایکشن نہیں لیتا ، میرے اوپر اتنا بوجھ ہے کہ میری صحت پر اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اگر آج چیئرمین شپ چھوڑ دوں تو میرے اوپر تنقید نہیں ہوگی، آپ پاپولیرٹی نہ لیں قواعد کو فالو کریں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ آتے ہیں تو ہم تعاون کرتے ہیں ،ہم نے کل جیل انتظامیہ سے درخواست کی کہ بہنوں کو ملاقات کرنے دی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو جب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات نہیں کرائی گئی تو وکلاء آگے کیوں گئے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

مزیدخبریں