ویب سیریز"برزخ"پرشدید تنقید،فواد خان نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا

اس سیریز میں فواد خان اور صنم سعید نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے

Aug 09, 2024 | 10:16:AM
ویب سیریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فواد خان نے اپنی متنازع ویب سیریز"برزخ"پرشدید تنقید کے بعد انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

 پاکستان اور بھارت کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی متنازع ویب سیریز "برزخ "کوشدیدتنقیدکے بعدزندگی چینل نے  اپنے پاکستانی یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان  کردیا ہے،اس سیریز میں فواد خان اور صنم سعید نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بنگالی اداکار شانتو خان ​​اور ان کے والد سلیم خان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل

 اس ویب سیریزکی پہلی قسط 19 جولائی کو بھارتی اسٹریمنگ سروس "زی فائیو" اور یوٹیوب چینل "زندگی" پر نشر کی گئی تھی ،اس کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت کے علاوہ غیر اخلاقی مواد اور بچوں کی ذہن سازی بھی دکھائی گئی تھی جس کے بعد سیریز پر پابندی لگانے کا مطالبہ زور پکڑگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ’ برزخ ‘پر کیوں تنقید کی جارہی ہے؟

یادرہے کہ  عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز کی کاسٹ میں تمام اداکار بھی پاکستانی ہیں تاہم اس کے پروڈیوسرز بھارتی ہیں۔