حکومت نےاقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کرلی

Aug 09, 2024 | 16:40:PM

(24نیوز)وفاقی حکومت نےاقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزراء پر مشتمل4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں وفاقی وزرا خزانہ، پاور،اطلاعات اور مذہبی امور شامل، کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی،وزیراعظم کی کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت، وزیراعظم نےکمیٹی کو کل10 اگست تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی،اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا پلان ہے،پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بجلی کمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا

مزیدخبریں