پاکستان جدید ٹیکنالوجی اور چین کی مدد سے زرعی پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

Aug 09, 2024 | 18:31:PM

 (24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی اور چین کی مدد سے زرعی پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے،خواہش ہے کہ چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات مضبوط ہوں،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بی ٹو بی پر توجہ دی جائیگی۔

کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، چین کا وفد 150 کاروباری شخصیات پر مشتمل ہے،بڑی تعداد میں چینی سرمایہ داروں کی آمد ہوئی، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم کاکہناتھا کہ چین اور پاکستان دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں، چین اور پاکستان کے بردارانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی روابط میں تبدیل کرنا ہے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف  نے کہاکہ پاکستان کی معیشت زراعت پر مبنی ہے، پاکستان کی 60 سیکڑو آبادی دیہات پر مشتمل ہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال میں زرعی برآمدات 3 ارب ڈالرز ہیں،وزیراعظم نے زرعی برآمدات کا حجم 7 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں