حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تحریری معاہدہ منظرِ عام پر آگیا

Aug 09, 2024 | 22:11:PM

(24 نیوز) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کے مطابق حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کر ے گی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح گزشتہ مالی سال کے مطابق کی جائے گی، حکومت نے مطالبے کو تسلیم کیا کہ بجلی کے بل ہر صورت کم ہوں گے، حکومت آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر ے گی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزید طے  پایہ کہ جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈرز پر انکم ٹیکس لگانے کا موثر نظام واضح کیا جائے گا، تاجر دوست سکیم کے نفاذسے پیدا غیر منصفانہ نظام اور خدشات کا خاتمہ کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی شکیل دی جائے گی، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز معاملے میں سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبریں، چیئر مین ایم کیو ایم نے واضح کر دیا 

واضح رہے کہ حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے با اختیار ٹاسک فورس بھی قائم کر دی ہے۔

مزیدخبریں