(رانا فاران یامین)تھانہ کاہنہ کے علاقے میں شوہر نے تشدد کرکے خاتون کو جان سے مارا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں 32 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی،پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی،لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ آسیہ بی بی شوہر کے تشدد سے جاں بحق ہوئی،آسیہ بی بی کا شوہر شاہد عمر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کے گلے پر دبانے کے نشانات موجود ہیں،پولیس نے مبینہ تشدد کرنے والے شوہر شاہد عمر کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے ،ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات مشکوک ہیں، مختلف پہلووں پر تحقیقات کی جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگز،کتنے چھکے اور چوکے شامل؟ نیا ریکارڈ قائم ہو گیا