(عثمان خان) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہو گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و توہین الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 دسمبر کواڈیالہ جیل میں کرئے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کو ضمانت کے باوجود رہائی نہ مل سکی
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا اور اب بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کاروائی اڈیالہ جیل میں ہو گی۔