ایف ایف سی ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ 2024، میڈیا ٹیم کی شاندار جیت کے ساتھ اختتام پزیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس) شہر اقتدار میں ایف ایف سی ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میڈیا ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذہر ہو گیا۔
3 روز جاری رہنے والے ایف ایف سی ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں 12 ٹیمیں مدمقابل رہیں جن میں سپین اور کینیڈا کے سفارتخانوں اور اقوام متحدہ کے اداروں یو این ایچ سی آر اور یونیسیف کی ٹیمیں بھی شامل تھیں جبکہ وزارت خارجہ کی 2 ٹیموں نے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
3 روز جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے سیمی فاینلز میں اقوام متحدہ کی دونوں ٹیمیں ناکام رہیں جبکہ فائنل میچ میں میڈیا ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز کا ہدف حاصل کر کہ ایف ایف سی کو پچھاڑ کر ٹرافی اپنے نام کر لی،عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتح اسماعیل اور بلغاریہ کی سفیر ارینہ گنچیواء نے کامیاب ٹیموں کو انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہویے بلغاریہ کی سفیر ارینہ گلنئواء نے صحتمندانہ سرگرمیوں کو مثبت قرار دیتے ہویے کہا کہ کھیل ایک بین الاقوامی زبان ہیں اور یہ مختلف ممالک اور قوموں کے افراد کو قریب لا کر اتحاد اور باہمی انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ارینہ گنچیواءکا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں پاکستان سے باقی تمام دنیا کے لیے امن کے فروغ کا ہیغام پہنچاتے ہیں-
بلغاریہ کی سفیر نے مزید بتایا کہ"منتظمین, سپانسر اور ٹورنامنٹ کے تمام شرکاء یہاں پاکستان کے مقبول کھیل کرکٹ کے فروغ کے لیے آئے ہیں اور اس مقبول پاکستانی کھیل کےذریعہ انڈرسٹینڈنگ, امن اور ہم آہنگی کا ہیغام دے رہے ہیں"۔
اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی ایسی سرگرمیوں کو پاکستان کے مثبت امیج اور نوجوانوں کے لیے اہم قرار دیا اختتامی تقریب میں ایف ایف سی ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کی فاتح میڈیا کی ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز دیے گئے جبکہ خرم صدیقی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی, احسن وحید کو بہترین گیند باز اور غیور کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازآٹھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں