قلات میں شدید سردی کے باعث گیس مکمل غائب،بجلی کی آنکھ مچولی 

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی، پارہ منفی6 ڈگری تک گرگیا،محکمہ موسمیات

Dec 09, 2024 | 09:54:AM
قلات میں شدید سردی کے باعث گیس مکمل غائب،بجلی کی آنکھ مچولی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قادر شاہ)قلات شہراورگردونواح میں شدید سردی کے باعث گیس مکمل غائب جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے   شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔

قلات شہراورگردونواح میں سائبیریاسےآنے والی برفانی ہواؤں کا راج برقرارہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں برفباری،سردی کی شدت میں مزید اضافہ

محکمہ موسمیات  کے مطابق شدید سردی کی کے باعث قلات شہراورگردونواح میں پارہ منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔