مدارس بل پر حکومتی رابطے تیز، محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ آمد ، وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی  سے ملاقات کی،دینی مدارس کے بل سے متعلق تبادلہ خیال  کیاگیا

Dec 09, 2024 | 11:36:AM

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جامعہ اشرفیہ آمد ، وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی  سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی ودیگر اکابرین سے جامعہ اشرفیہ میں ملاقات کی جس میں دینی مدارس کے بل سے متعلق تبادلہ خیال  کیاگیا۔،وزیر داخلہ  نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی ودیگر اکابرین سے ملاقات کی،محسن نقوی نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال  کیاگیا۔

مزیدپڑھیں:صدر، وزیراعظم کا پاکستان سے کرپشن  کے خاتمے کا عزم

مولانا فضل الرحیم اشرفی نے کہاکہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں،مولانا فضل الرحیم کی مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی  کرائی،محسن نقوی نے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل الرحیم کا شکریہ ادا کیا،مولانا فضل رحیم اشرفی نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں