بابر اعظم پر جنسی ہراسانی الزام ،مقدمہ درج کرانیوالی خاتون 12 دسمبر کو طلب

Dec 09, 2024 | 12:09:PM
بابر اعظم پر جنسی ہراسانی الزام ،مقدمہ درج کرانیوالی خاتون 12 دسمبر کو طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پرجنسی ہراساں کرنے کاالزام،  بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کےحکم کیخلاف کیس کی سماعت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم جنسی ہراسانی کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نےمقدمہ درج کرانیوالی خاتون کو12دسمبرکوطلب کرلیا،ٹرائل کورٹ کےبابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کاحکم معطل کرنےکےفیصلےمیں توسیع کی گئی ۔

مزید پڑھیں: ہری مرچ سے ہونٹ خوبصورت بنانیوالی خاتون نے صارفین کو مرچیں لگا دیں

جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا،درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے،بابر اعظم نےٹرائل کورٹ کےاندراج مقدمہ کےحکم کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے،سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی ۔