اردو،پشتو اور پنجابی فلموں کے معروف اداکار طارق شاہ کی 13 ویں برسی

فلمی کیریئرکاآغازپشتو فلم "شہباز" سے کیا،بطور ہیرو پہلی اردو فلم”اپریل فول“ تھی

Dec 09, 2024 | 13:18:PM
اردو،پشتو اور پنجابی فلموں کے معروف اداکار طارق شاہ کی 13 ویں برسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اردو،پشتو اور پنجابی فلموں کے نامور اداکار طارق شاہ کوبچھڑے13 برس بیت گئے۔

1952ء کو مردان میں پیدا ہونے والے طارق شاہ  نے فلمی کیریئرکاآغازپشتو فلم "شہباز" سے کیا،بطور ہیروان کی پہلی اردو فلم”اپریل فول“ تھی،انہیں فلم بینوں نے ہیروسے زیادہ ولن کے کردارمیں پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس جمال کونہیں جانتی، ماہرہ خان کا جواب وائرل ہوگیا

طارق شاہ نے پشتو، اردو اور پنجابی کی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، بطور پروڈیوسر بھی متعدد پشتو فلمیں بنائی،وہ 9دسمبر 2011کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ان کے بیٹے ببرک شاہ نے بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں اوران کاشمارباصلاحیت فن کاروں میں ہوتاہے۔